واپسی اور رقم واپسی کی پالیسی

Alphaah Herbs اپنے معزز صارفین کے اعتماد کو سب سے زیادہ اہمیت دیتا ہے۔
اسی لیے ہم اپنی مصنوعات کے ساتھ واضح اور شفاف منی بیک گارنٹی پالیسی فراہم کرتے ہیں۔

منی بیک گارنٹی

ہم اپنی مصنوعات کے معیار پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

اگر کوئی صارف ہماری دی گئی ہدایات کے مطابق دوا کو مسلسل ایک مہینہ استعمال کرے اور اس کے باوجود واضح فرق محسوس نہ ہو تو ہم منی بیک گارنٹی کے ساتھ رقم واپس کرنے کے پابند ہیں۔

منی بیک گارنٹی کی شرائط

منی بیک گارنٹی حاصل کرنے کے لیے درج ذیل شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے:

 صارف نے دوا ایک مہینہ مسلسل استعمال کی ہو۔

 دوا کو ہمارے بتائے ہوئے طریقہ استعمال کے مطابق استعمال کیا گیا ہو۔

 دوا کے استعمال میں کوئی ناغہ نہ کیا گیا ہو۔

 اگر دوا کو بے قاعدگی سے یا درمیان میں وقفہ دے کر استعمال کیا گیا ہو تو منی بیک گارنٹی لاگو نہیں ہوگی۔

اہم وضاحت

اگر کسی صارف نے دوا کو:

مسلسل استعمال نہ کیا ہو

ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال نہ کیا ہو

درمیان میں ناغہ کیا ہو

تو ایسی صورت میں منی بیک گارنٹی لاگو نہیں ہوگی۔

کیونکہ بہترین نتائج کے لیے دوا کو باقاعدگی سے استعمال کرنا ضروری ہے۔

منی بیک گارنٹی حاصل کرنے کا طریقہ

اگر کسی صارف نے دوا کو ایک مہینہ مسلسل ہمارے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق استعمال کیا ہو اور پھر بھی واضح فرق محسوس نہ ہو تو:

صارف ہماری ٹیم سے رابطہ کرے اور ہمیں بتائے کہ:

“میں نے دوا کو آپ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق مسلسل استعمال کیا لیکن مجھے واضح فرق محسوس نہیں ہوا۔”

ایسی صورت میں ہم اللہ کو حاضر ناظر جان کر اپنے وعدے کے مطابق منی بیک گارنٹی فراہم کریں گے۔

رقم واپسی کا طریقہ

اگر منی بیک گارنٹی منظور ہو جائے تو رقم آن لائن بینک ٹرانسفر کے ذریعے واپس کی جائے گی۔

رقم واپسی کا وقت:

1 سے 2 کاروباری دن (1-2 Working Days)

خراب یا غلط پروڈکٹ کی صورت میں

اگر کسی صارف کو:

خراب پروڈکٹ ملے

غلط پروڈکٹ موصول ہو

پیکنگ خراب ہو

تو وہ 48 گھنٹوں کے اندر ہماری ٹیم سے رابطہ کر سکتا ہے اور ہم مسئلہ حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ہماری ذمہ داری

ہماری تمام مصنوعات قدرتی جڑی بوٹیوں سے تیار کی جاتی ہیں۔

شفا اللہ پاک کے حکم سے ہوتی ہے، ہم نے صرف اللہ کو حاضر ناظر جان کر ایک اچھی کوشش کی ہے۔

اس کوشش کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہمارے ہزاروں مطمئن کسٹمرز ہیں۔

شکایات کے لیے رابطہ

کسی بھی شکایت یا ریفنڈ کے لیے درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

0
    0
    Your Cart
    Your cart is emptyReturn to Shop
    Scroll to Top